برآعظم افریقہ

برآعظم افریقہ
تصویر:Africa (orthographic projection).svg
 جغرافیہ دانوں اور ماہرین کے مطابق اس وقت رقبے کے لحاظ سے کرہ ارض کا دوسرا بڑا بر اعظم، جس کے شمال میں بحیرہ روم، مشرق میں بحر ہند اور مغرب میں بحر اوقیانوس واقع ہے۔
دلکش نظاروں، گھنے جنگلات، وسیع صحراؤں اور گہری وادیوں کی سرزمین جہاں آج 53 ممالک ہیں جن کے باسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔
افریقہ کے شمالی اور جنوبی حصے نہایت خشک اور گرم ہیں جن کا بیشتر حصہ صحراؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ خط استوا کے ارد گرد گھنے جنگلات ہیں۔ مشرقی افریقہ میں عظیم وادی الشق کے نتیجے میں گہری وادیاں تشکیل پائیں جن میں کئی بڑی جھیلیں بھی واقع ہیں۔
براعظم کے مغرب میں دریائے نائجر بہتا ہے جو وسیع دلدلی ڈیلٹا بناتا ہوا بحر اوقیانوس میں جا گرتا ہے۔اس کے مشرق میں دریائے کانگو افریقہ کے گھنے استوائی جنگلات سے گزرتا ہے۔ براعظم کے مشرقی حصے میں عظیم وادی الشق اور ایتھوپیا کے بالائی میدان ہیں۔ قرن افریقہ براعظم کا مشرق کی جانب آخری مقام ہے۔
 
صحرائے اعظم شمالی افریقہ کے بیشتر حصے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ اس عظیم صحرا کا ایک چوتھائی حصہ ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل ہے جبکہ بقیہ پتھریلے خشک میدان ہیں۔ براعظم کے دیگر بڑے صحراؤں میں نمیب اور کالاہاری شامل ہیں۔
صحرائے اعظم کے جنوب میں صحرائی اور جنگلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے براعظم میں گھاس کے وسیع میدان ہیں جو سوانا کہلاتے ہیں۔ یہی میدان ہاتھی سمیت افریقہ کے دیگر مشہور جانوروں کے مسکن ہیں۔
مشرق میں عظیم وادی الشق ہے، جو دراصل زمین میں ایک عظیم دراڑ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ عظیم دراڑ جھیل نیاسا سے بحیرہ احمر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر یہ دراڑ مزید پھیلتی گئی تو ایک دن قرن افریقہ براعظم سے الگ ہو جائے گا۔

خطے اور ملک
کا نام
بمعہ پرچم
رقبہ
(مربع کلو میٹر)
آبادی
(بمطابق یکم جولائی 2002ء)
کثافتِ آبادی
(فی مربع کلو میٹر)
دارالحکومت
مشرقی افریقہ:
Flag of Burundi.svg برونڈی27,8306,373,002229.0بجمبورا
Flag of the Comoros.svg جزائر قمر2,170614,382283.1مورونی
Flag of Djibouti.svg جبوتی23,000472,81020.6جبوتی
Flag of Eritrea.svg اریٹریا121,3204,465,65136.8اسمارا
Flag of Ethiopia.svg ایتھوپیا1,127,12767,673,03160.0عدیس ابابا
Flag of Kenya.svg کینیا582,65031,138,73553.4نیروبی
Flag of Madagascar (bordered).svg مڈغاسکر587,04016,473,47728.1انتاناناریوو
Flag of Malawi.svg ملاوی118,48010,701,82490.3لیلونگوے
Flag of Mauritius.svg موریشیس2,0401,200,206588.3پورٹ لوئس
Flag of France.svg مایوٹ (فرانس)374170,879456.9ماموزو
Flag of Mozambique.svg موزمبیق801,59019,607,51924.5ماپوٹو
Flag of France.svg ری یونین (فرانس)2,512743,981296.2سینٹ ڈینس
Flag of Rwanda.svg روانڈا26,3387,398,074280.9کیگالی
Flag of Seychelles.svg سیشلس45580,098176.0وکٹوریا
Flag of Somalia.svg صومالیہ637,6577,753,31012.2موغادیشو
Flag of Tanzania.svg تنزانیہ945,08737,187,93939.3ڈوڈوما
Flag of Uganda.svg یوگینڈا236,04024,699,073104.6کمپالا
Flag of Zambia.svg زیمبیا752,6149,959,03713.2لوساکا
Flag of Zimbabwe.svg زمبابوے390,58011,376,67629.1ہرارے
وسطی افریقہ:
Flag of Angola.svg انگولا1,246,70010,593,1718.5لوانڈا
Flag of Cameroon.svg کیمرون475,44016,184,74834.0یاؤنڈے
Flag of the Central African Republic.svg وسطی افریقی جمہوریہ622,9843,642,7395.8بانگوئی
Flag of chad.svg چاڈ1,284,0008,997,2377.0این جامینا
Flag of the Republic of the Congo.svg جمہوریہ کانگو342,0002,958,4488.7برازاویل
Flag of the Democratic Republic of the Congo.svg ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو2,345,41055,225,47823.5کنشاسا
Flag of Equatorial Guinea.svg استوائی گنی28,051498,14417.8مالابو
Flag of Gabon.svg گیبون267,6671,233,3534.6لبریول
Flag of Sao Tome and Principe.svg ساؤ ٹوم و پرنسپ1,001170,372170.2ساؤ ٹوم
شمالی افریقہ:
Flag of Algeria (bordered).svg الجزائر2,381,74032,277,94213.6الجزیرہ
Flag of Egypt.svg مصر1,001,45070,712,34570.6قاہرہ
Flag of Libya.svg لیبیا1,759,5405,368,5853.1طرابلس
Flag of Morocco.svg مراکش446,55031,167,78369.8رباط
Flag of Sudan.svg سوڈان2,505,81037,090,29814.8خرطوم
Flag of Tunisia.svg تیونس163,6109,815,64460.0تیونس
جنوبی افریقہ:
Flag of Botswana.svg بوٹسوانا600,3701,591,2322.7گیبرون
Flag of Lesotho.svg لیسوتھو30,3552,207,95472.7ماسیرو
Flag of Namibia.svg نمیبیا825,4181,820,9162.2ونڈہوئیک
Flag of South Africa.svg جنوبی افریقہ1,219,91243,647,65835.8بلوم فاؤنٹین, کیپ ٹاؤن, پریٹوریا[1]
Flag of Swaziland.svg سوازی لینڈ17,3631,123,60564.7ایم بابانے
مغربی افریقہ:
Flag of Benin.svg بینن112,6206,787,62560.3پورٹو نووو
Flag of Burkina Faso.svg برکینا فاسو274,20012,603,18546.0اوگادوگو
Flag of Cape Verde.svg کیپ ورڈی4,033408,760101.4پرائیا
Flag of Cote d'Ivoire.svg آئیوری کوسٹ322,46016,804,78452.1یاماسوکرو
Flag of The Gambia.svg گیمبیا11,3001,455,842128.8بانجل
Flag of Ghana.svg گھانا239,46020,244,15484.5عکرہ
Flag of Guinea.svg گنی245,8577,775,06531.6کوناکری
Flag of Guinea-Bissau.svg گنی بساؤ36,1201,345,47937.3بساؤ
Flag of Liberia.svg لائبیریا111,3703,288,19829.5مونروویا
Flag of Mali.svg مالی1,240,00011,340,4809.1بماکو
Flag of Mauritania.svg ماریطانیا1,030,7002,828,8582.7نواکشوت
Flag of Niger.svg نائجر1,267,00010,639,7448.4نیامی
Flag of Nigeria.svg نائجیریا923,768129,934,911140.7ابوجا
Flag of Saint Helena.svg سینٹ ہلینا (برطانیہ)4107,31717.8جیمز ٹاؤن
Flag of Senegal.svg سینی گال196,19010,589,57154.0ڈاکر
Flag of Sierra Leone.svg سیرالیون71,7405,614,74378.3فری ٹاؤن
Flag of Togo.svg ٹوگو56,7855,285,50193.1لوم
کل30,368,609843,705,14327.8


[